Posts

PMLN and PPP Mix Government

Image
  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حکومت سازی کیلئے باضابطہ رابطہ لاہور ( 11 فروری 2024ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کیلئے باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔  بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔   اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا اور عزم ظاہر کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے الیکشن کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔  عوام کی اکثریت ن...

Final Election Results 2024 Pakistan

Image
 لاہور ( 11 فروری 2024ء) قومی  مطابق پاکستان تحریک انصاف مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔  اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی 95، پنجاب اسمبلی کی 116، خیبرپختونخواہ کی 83 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر فتح حاصل کر چکے۔ یوں تحریک انصاف کو اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 305 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی دوسری جماعت 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 257 نشستوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سب سے بڑا گروپ بن گئے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد 95 ہے، جبکہ دیگر آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔ دوسرے نمبر پر اب تک مسلم لیگ ن ہے جسے اب تک...